حیدرآباد کے تمام اسمبلی حلقوں میں نئی کمیٹیوں کی تشکیل

   


پرانے شہر کے عوامی مسائل پر کانگریس کی جدوجہد، حیدرآباد کے نئے صدر کا گاندھی بھون میں استقبال
حیدرآباد ۔14 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے عنقریب اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر نئی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور کارکنوں کو بوتھ کی سطح پر متحرک کیا جائے گا۔ کانگریس پارٹی حیدرآباد ضلع کے صدر سمیر ولی اللہ نے گاندھی بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حیدرآباد میں کانگریس کے استحکام کیلئے جامع منصوبہ پر عمل آوری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر کے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے کانگریس جدوجہد کرے گی۔ پرانے شہر کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس کیڈر موجود ہے اور انہیں متحرک کرتے ہوئے پارٹی کے بہتر مظاہرہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ حیدرآباد ضلع کے صدر کی حیثیت سے انتخاب کے بعد سمیر ولی اللہ آج گاندھی بھون پہنچے جہاں پارٹی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور رکن اسمبلی جگا ریڈی ، پردیش کانگریس کے ترجمان نظام الدین ، نائب صدر پردیش کانگریس جی نرنجن ، اقلیتی ڈپارٹمنٹ حیدرآباد کے صدر ارشد شیخ ، جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی ایس کے افضل الدین کے علاوہ شہباز خاں ، محمد علیم ، محمد اسلم شکیل دیانی ، مرزا عسکری بیگ اور دیگر اقلیتی قائدین نے سمیر ولی اللہ کا استقبال کیا اور گلپوشی کی۔ کانگریس قائدین نے امید ظاہر کی کہ حیدرآباد کو تین اضلاع میں تقسیم کرنے کے فیصلہ سے پارٹی مستحکم ہوگی۔ سمیر ولی اللہ عنقریب اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر پارٹی قائدین کے اجلاس منعقد کریں گے۔ ر