نئی دہلی 2، دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے واقعہ کو افسوسناک بتاتے ہوئے حکومت سے متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔محترمہ مایاوتی نے پیر کو ایک ٹوئیٹ کرکے کہا، ‘‘حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کی درندگي کے خلاف ملک بھر میں پھیلے عوامی غصہ بہت فطری ہے ۔ واقعہ انتہائی افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے اور حکومت کو چاہئے کہ قصورواروں کو جلد از جلد سخت سے سخت سزا یقینی بناکر متاثرہ خاندان کو انصاف دلائے ’’۔غور طلب ہے کہ حیدرآباد آبروریزی سانحہ کا معاملہ آج پارلیمنٹ میں بھی گونجا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے علاوہ متعلقہ قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا۔