21 کیلو میٹر کا احاطہ،56.82 کروڑ کا خرچ
حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن شہر کے مختلف علاقوں میں 29 ماڈل کاریڈارس تعمیر کرے گا۔ حیدرآباد میں مستقبل کی ضرورتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے انفرااسٹرکچر سہولتوں میں بہتری کیلئے حکومت نے منصوبہ بنایا ہے۔ شہر میں 29 ماڈل کاریڈارس جملہ 21.53 کیلو میٹر کا احاطہ کریں گے۔ مثالی راہداریوں کی ترقی پر 56.82 کروڑ روپئے کا خرچ آئے گا۔ مثالی راہداری کے تحت اہم سڑکوں پر سیکلوں اور پیدل راہگیروں کے علاوہ پارکنگ اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے گنجائش فراہم کی جائے گی۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے سرسبزی و شادابی کو یقینی بنانے شجرکاری کی جائے گی۔ 75 فیٹ اور 200 فیٹ کی سڑکوں کیلئے علحدہ ترقیاتی منصوبہ کو قطعیت دی جارہی ہے۔ مثالی راہداریوں پر بارش کے پانی کی فی الفور نکاسی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ جن علاقوں میں ماڈل کاریڈارس کا منصوبہ ہے ان میں حبشی گوڑہ چوراہا تا موسیٰ برج، ناگول برج تا ایل بی نگر چوراہا، ایل بی نگر چوراہا تا ناگول، چندرائن گٹہ فلائی اوور تا مغل کالونی، مغل انجینئرنگ کالج تا دُرگا نگر جنکشن، دُرگا نگر جنکشن تا آرام گھر، سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل تا ریتی باؤلی، ریتی باؤلی جنکشن تا نانل نگر جنکشن، مورائن بیکری تا میشا میڈیکلس نانل نگر، میشا میڈیکل تا ٹولی چوکی ٹریفک پولیس اسٹیشن، ٹولی چوکی ٹریفک پولیس اسٹیشن تا میگھنا ہوزیری ٹولی چوکی، بندھن فنکشن ہال تا ایس ایل این آٹو موبائیلس ٹولی چوکی، ایس ایم جونیر کالج تا شیو ٹمپل ٹولی چوکی، ٹولی چوکی فلائی اوور تا سوریا نگر جنکشن، بائیوڈائیورسٹی جنکشن تا لیدر انسٹی ٹیوٹ اور آئی ٹی ہائیٹس تا خواجہ گوڑہ جنکشن شامل ہیں۔ر