حیدرآباد یونیورسٹی ایم بی اے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد 23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) یونیورسٹی آف حیدرآباد نے دو سالہ ایم بی اے کورس برائے تعلیمی سال 2022-24 میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کی آحری تاریخ میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کردی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایم بی اے کورس کی فیس 1.6 لاکھ ہوگی اور یونیورسٹی کا پلیسمنٹ ریکارڈ بھی بہترین ہے ۔ یہاں جملہ 75 نشستیں دستیاب ہیں۔ درخواست گذاروں کا کسی بھی مضمون میں گریجویشن ہونا اور 60 فیصد نشانات کا حامل ہونا ضروری ہے اور

CAT-2021 کامیاب ہونا چاہئے ۔ جو طلبا گریجویشن کے سال آخر میں زیر تعلیم ہیں وہ بھی درخواست داخل کرنے کے اہل ہیں

۔ رجسٹریشن کیلئے

http://acad.uohyd.ac.in/mba22.html.

پر لاک آن کیا جاسکتا ہے

۔