حیدرآباد یونیورسٹی کے 24 ریسرچ اسکالرس کو عالمی سطح پر شناخت

   

حیدرآباد۔/8 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) یونیورسٹی آف حیدرآباد کے 24 ریسرچ اسکالرس کو بین الاقوامی سطح کے نامور اسکالرس کی فہرست میں جگہ ملی ہے۔ امریکہ کی اسٹانفورڈ یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے اسکالرس کو عالمی سطح کے اسکالرس میں ابتدائی 2 فیصد میں جگہ دی ۔ یونیورسٹی کی رپورٹ میں کئی دیگر یونیورسٹیز کے پروفیسرس کے نام بھی شامل ہیں جنہیں نامور اسکالر کے طور پر شناخت دی گئی ہے۔ پروفیسر گوردھن مہتا ، پروفیسر اے ایس راگھویندرا، پروفیسر ایم این وی پرساد، پروفیسر اے آر ریڈی، پروفیسر ایس آر شیٹی، پروفیسر ڈی نارائن راؤ، پروفیسر کے بھانو شنکر راؤ، پروفیسر پرمود کے نائیر اور پروفیسر سوما وینوگوپال راؤ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پروفیسر ستیش نارائن، ڈاکٹر این متھاملی راسن، پروفیسر نیاز احمد، پروفیسر سچن بھالیکر، پروفیسر الوک سنگھ، پروفیسر ارونا سری ، پروفیسر للیتا گروپرساد، پروفیسر ڈی بی راماچاری، پروفیسر چندر شیکھر، پروفیسر ایس ناگیندر کمار و دیگر کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف حیدرآباد نے مختلف شعبہ جات میں ریسرچ کے ذریعہ عالمی سطح پر ٹاپ 2 فیصد کی حصہ داری ہے۔