حیدرآباد: 550ملی گرام سونا ضبط ،ویسٹ زون ٹاسک فورس کی کارروائی 

,

   

حیدرآباد( تلنگانہ ) : حیدرآباد ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے سونا اسمگل کرنے کے جرم میں ایک فرد کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے اس کے قبضہ سے 550گرام سونا جس کی مالیت 17لاکھ 50پچاس ہزار بتائی جاتی ہے ضبط کرلیا ۔ ٹاسک فورس ویسٹ زون کمشنر نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ارادہ تھا کہ اس سونے کو شہر میں بھاری قیمت میں فروخت کرے ۔ ملزم کی شناخت سید عبد الحی تمیم ہوئی ہے ۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔