حیدرآباد: ایک نو سالہ لڑکی کی لفٹ میں پھنس جانے کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ہندوستان ٹائمس کے مطابق نو سالہ لاسیا یادوگراؤنڈ فلور سے تیسرے فلور پر جانے کیلئے لفٹ میں داخل ہوئی۔ حادثاتی طو رپران کا پیر لفٹ میں پھنس گیا۔ ا س سے قبل کے لاسیا اپنا پیر لفٹ میں لے لیتی تیسرے فلور سے کسی نے لفٹ آنے کے لئے بٹن دبا دیا جس پر لفٹ اوپر جانے لگی جس کے سبب لاسیا کا پیر لفٹ کی گرل میں پھنس گیا۔ جس کے نتیجہ میں لاسیا کا جسم لفٹ اور دیوار سے گھسیٹنے لگا۔“
9-year-old gets stuck in gap between lift, door; is crushed as lift moves up
(reports @asrao2009)https://t.co/p6ZZSgMzKZ pic.twitter.com/wYHzDhnbjT
— Hindustan Times (@htTweets) October 19, 2019
پولیس ذرائع نے یہ بتائی۔ یہ واقعہ شہر کے ہستی ناپورم کالونی میں پیش آیا۔ لاسیا کے والد چندر شیکھر یادو نے فوری ایمبولنس اورلفٹ مینٹنس اسٹاف کو طلب کرلیا جس نے تقریبا 2گھنٹے کی کوشش سے لاسیا کو لفٹ سے نکالا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے فوری قریبی ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔ پولیس نے حادثاتی موت کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ریاستی حقوق اطفال اسوسی ایشن کے صدر پی اچیتو راؤ نے لاسیا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا او رعمارتو ں کو حفاظتی اقدامات کے بغیر تعمیر کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے محکمہ بلدیہ پر زور دیا کہ وہ عمارتوں کو اس وقت اجازت نامہ فراہم نہ کریں جب تک اس میں حفاظتی اقدامات نہ کرلئے جائیں۔