حیدرآ باد: بیٹی کی عصمت ریزی کیس، باپ کو عمر قید کی سزا مقرر

,

   

حیدرآباد: ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے جرم میں 42سالہ باپ کو عدالت نے عمر قید کی سزاء سنائی۔ ملزم نے یہ جرم 2016نومبر میں کیا اور بیٹی کو دھمکی دیا تھا کہ اگر وہ کسی سے یہ بات کہے گی تو وہ اسے جان سے ماردے گا۔ ابتداء میں لڑکی نے اپنے اسکول کی ٹیچر سے یہ واقعہ سنایا۔ جس پر ٹیچر نے متاثرہ لڑکی کی ماں کو اسکول بلاکر بتایا کہ آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے شوہر اس لڑکی کی عصمت ریزی کررہے ہیں۔

جس پر ماں نے پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے شکایت درج کروائی۔ بیوی کی شکایت پرپولیس نے ایک پروٹیکشن آف چلڈرن فرم سیکشیول آفینس (پوسکو) کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔ عدالت نے آج اس کیس پر فائنل سماعت کرتے ہوئے ملزم کو عمر قید اور تین ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔