حیدرآباد کا آج دہلی سے مقابلہ ،وارنر کی کامیابی پر نظریں

   

چینائی ۔سن رائزر حیدرآباد کا کل یہاں طاقتور دہلی کپپلز سے مقابلہ ہوگا جہاں حیدرآباد اپنے گزشتہ مقابلے میں کامیابی سے اپنے حوصلے بلند کرچکی ہے اور وہ اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ شروع کرنا چاہے گی دوسری جانب دہلی بھی اپنی لے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہوگی۔ حیدرآباد کے لئے اس کے یارکر کے ماہر فاسٹ بولر ٹی نٹراجن کے زخمی ہوکر آئی پی ایل سے باہر ہونے سے ٹیم کو نقصان ہوا تو دوسری جانب دہلی کے لئے خوش خبری ہے کہ اس کے اہم بولر اکشر پیٹل کورونا سے صحت یاب ہوکرٹیم میں واپسی کرچکے ہیں اور یہاں چینائی کی چیپک کی وکٹ پر انکی ٹیم میں واپسی اہم ہوگی ۔ آٓل راونڈر اکشرپٹیل کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں اورموجودہ آئی پی ایل سیزن کے لئے اپنی فرنچائزی دہلی کیپٹلز سے جڑگئے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے سبب ممبئی میں تقریباً تین ہفتے تک طبی نگرانی میں رہنے کے بعد اکشر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔دہلی کیپٹلز نے ٹویٹر پر اکشرکی جانب سے اپنے پہلے ٹیم پریکٹس سیشن کے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کی اورایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا،باپوکے دہلی کیپٹلز کے کیمپ میں لوٹنے پر چاروں طرف خوشی اورساتھی گلے مل رہے ہیں۔ ویڈیو میں اکشر کوویڈ سے صحت یاب ہونے پر اپنی خوشی ظاہرکرتے ہوئے کہہ رہے ہیںانسان دیکھ کر ہی تو مجھے مزا آرہا ہے ۔27 سالہ اکشر نے اس سے پہلے 28 مارچ کوکورونا منفی رپورٹ کے ساتھ ممبئی کے ایک ہوٹل میں میں ٹیم کے بائیو ببل میں داخل ہوئے تھے لیکن 3 اپریل کو وہ پھر سے کورونا سے متاثر پائے گئے تھے ۔ اس کے بعد انہیں فوری طبی نگرانی میں لے جایا گیا، جہاں انہیں تین ہفتے تک قرنطینہ میں رہنا پڑا۔قابل ذکر ہے کہ اکشر کی غیرموجودگی میں دہلی کیپٹلز نے ممبئی کے بائیں ہاتھ کے اسپنر شمس ملانی کو شارٹ ٹرم کوویڈ رپلیسمنٹ کے طورپرالیون میں شامل کیا تھا۔