حیدرآباد کو 110 رنز سے شکست

   

سورت۔حیدرآباد کو وجے ہزارے ٹورنمنٹ کے مقابلے میں میزبان بروڈا کے خلاف 110 رنز کی شرمناک شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔گروپ اے کے اس مقابلے میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کے لئے مدعو کیا جس نے اوپنر کیدار دیودھر کی شاندار سنچری (131 ) کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے ۔حیدرآباد کیلئے اجے دیو گاؤڈ اور چمہ ملندنے فی کس 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جوابی اننگز میں حیدرآبادی ٹیم 42.2 اوورس میں 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔نشانے کے تعاقب میں حالانکہ حیدآبادی اوپنرس کپتان اگروال (34) اور تلک ورما (47 ) نے پہلی وکٹ کے لئے 13.3 اوورس میں 75 رنز بنائے لیکن اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بہتر مظاہرہ نہیں کرپایا۔