حیدرآباد: کے سی آر پر قابل اعتراض ویڈیو بنانے پر ایک نوجوان گرفتار 

,

   

حیدرآباد: رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے ریاست آندھراپردیش کے کرشنا ضلع سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ٹک ٹاک پر تلنگانہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راوَ ( کے سی آر )اور تلنگانہ عوام کے خلا ف ایک قابل اعتراض ویڈیو بناکر اپلوڈ کی ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ٹی نوین چنٹی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے دیگر ذراءع جیسے فیس بک اور واٹس اپ بھی اپلوڈ کیا ہے ۔ جس سے عوام کے ذہنی تکلیف پہنچی ہے ۔

تلنگانہ راشٹریہ سمیٹی ودیارتی وبھاگم ، رنگا ریڈی کے وی راما نرسمہا گوڑ نے ملزم کے خلاف ایک کیس درج کروایا ۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ ملزم ٹی نوین چنٹی ڈگری سال اول کا طالب علم ہے ۔ پولیس نے اسے عدالتی تحویل میں پیش کردیا ۔