حیڈرا پر 50 ہزار روپئے کا جرمانہ

   

حیدرآباد۔13۔ جون(سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے عدالت کے احکامات پر عدم عمل آوری کی پاداش میں ’حیڈرا‘ پر 50ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے وینگل راؤ نگر میں موجود اراضی کے معاملہ میں ’حیڈرا‘ کو مداخلت سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی اور متعدد مرتبہ جواب داخل کرنے کی ہدایت کے باوجود ’حیڈرا‘ نے جواب داخل نہیں کیا ۔جسٹس این وی شرون کمار نے 50 ہزار کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہدایت دی کہ چیف جسٹس ریلیف فنڈ میں یہ رقم جمع کروائی جائے اور اس رقم کے جمع کروانے کے بعد ہی اس رسید کے ساتھ جواب داخل کرنے پر جواب قبول کیا جائے گا۔3/A/b

عدالت نے واضح کردیا کہ ’حیڈرا‘ کی جانب سے اس معاملہ میں جو بھی جواب یا حلف نامہ داخل کیا جائے گا اسے قبول کرنے کا انحصار 50 ہزار روپئے جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کی رسید کے ساتھ جمع کروانے پر ہی ممکن ہوگا۔تلنگانہ ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے سلسلہ میں کہا جار ہاہے کہ’حیڈرا‘ کو متعد مرتبہ وقت فراہم کئے جانے کے باوجود وینگل راؤ اراضی معاملہ میں جواب داخل نہ کئے جانے پر یہ کاروائی کی گئی ہے۔3