خاتون سب انسپکٹر نے نامعلوم شخص کی نعش کو کندھے پر اٹھایا، ڈی جی پی کی جانب سے بھرپور ستائش

   


امراوتی : آندھراپردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گوتم سوانگ نے خاتون سب انسپکٹر کی بھرپور تعریف کی جس نے سریکاکلم ضلع میں ایک نامعلوم شخص کی آخری رسومات کیلئے اُس کی ارتھی کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ۔ کاسی بُگا میونسپلٹی سریکاکلم کے پلاسا علاقہ کے گاؤں ادیوی کٹورو کے کھیتوں میں نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ اس کی آخری رسومات انجام دینے کیلئے خاتون سب انسپکٹر سریشا نے اُس کی راتھی کو دو کیلو میٹر تک اپنے کندھوں پر اٹھایا ۔ نامعلوم شخص کی شناخت نہ ہوسکی اور دیہاتیو ں نے نعش لینے سے انکار کردیا ۔ پولیس یونیفارم میں سریشا نے دھان کے کھیتوں سے سخت مشکلات میں نعش کو اپنے کندھوں پر اٹھایا جب کہ مقامی افراد نے اُنہیںایسا کرنے سے روکنے کی بھی کوشش کی ۔ لیکن سریشا نے جذبہ انسانی کے تحت نامعلوم شخص کی آخری رسومات انجام دینے کیلئے للیتا چیرٹیبل ٹرسٹ تک نعش کو پہنچانے میں مدد کی ۔کاسی بگا میونسپلٹی وجئے واڑہ سے 544 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے ۔