بنگلورو 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے ایک 35 سالہ سیاح ولیم کے جیمس پر کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع میں گاوں والوں نے حملہ کرکے پٹائی کی کیونکہ اس پر الزام ہے کہ اس نے گاوں کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس حملے کے بعد جیمس کو ایک دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے توثیق کی کہ وہ حالت نشہ میں تھا ۔ پولیس نے حملہ آور ہجوم کے خلاف از خود ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔