خاتون مجسٹریٹ کی ڈینگو سے موت

   

حیدرآباد،21اکتوبر(یواین آئی) تلنگانہ کی ایک خاتون مجسٹریٹ کی ڈینگو سے موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق ایم جئے اماں سکنڈ ایڈیشنل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کھمم ڈسٹرکٹ کورٹ(تلنگانہ)کو ڈینگو کے بخار کی وجہ سے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چند دن قبل داخل کروایا گیا تھاجہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ان کو اے پی کے ضلع گنٹور کے ستن پلی میں پرنسپال جونیر سیول جج کے طورپر تعینات کیاگیا تھا۔بعد ازاں ان کا تبادلہ کھمم کی عدالت میں سکنڈ ایڈیشنل جونیر سیول جج کے طورپر کیاگیاتھا۔ان کا تعلق محبوب نگر ضلع کے ہنواڑہ منڈل سے ہے ۔ان کے پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو بیٹے شامل ہیں۔