خاتون نے نواسی کو 1.10 لاکھ روپئے میں فروخت کردیا

   

حیدرآباد ۔ کریمنگر میں ایک خاتون نے اپنی نومولود نواسی کو 1.10 لاکھ روپئے میں فروخت کردیا ۔ پولیس کے بموجب لڑکی کے والد کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی ۔ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ حیدرآباد میں مقیم تھا ۔ اس شخص کی بیوی نے ایک ماہ قبل ایک لڑکی کو جنم دیا اور وہ اپنی والدہ کے ہاس کریمنگر میں مقیم تھی ۔ نومولود کی نانی کو پیسوں کی ضرورت تھی اس لئے اس نے اپنی نومولود نواسی کو 1.10 لاکھ روپئے میں فروخت کردیا ۔ اطلاع ملنے پر نومولود کے والد نے شکایت کی جس پر پولیس نے لڑکی کو بازیافت کرلیا اور اسے اس کی ماں کے ساتھ چائلڈ کیر سنٹر منتقل کردیا ۔ نانی اور بچی کے خریدار کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔