گروگرام۔ جمعرات کی رات میں پیش ائے واقعہ میں ایک 55سالہ شخص کو دوارکا ایکسپریس وے پر سیکٹر103کے قریب دولت آباد چوک پر ایک خاتون پارٹنر نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ متوفی کی شناخت ضلع جھاجھر سے متصل علاقے کے ساکن روشن لال کے طور پر ہوئی ہے۔
سر پر گولی لگنے کی خبر ہے جسکی وجہہ سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔لال کے بیٹے راہول کمار نے اس ایک عورت سمت پھوگاٹ پر الزام لگایاہے کہ دس بجے کے قریب جمعرات کے رروز جھاجھر کے دفتر سے لال کو ساتھ لے کر روانہ ہوئی تھی۔
پھوگاٹ نے مبینہ طور پر لال کے ساتھیو ں سے کہاتھا کہ وہ گروگام کے اس کے دوسرے دفتر کو جارہے ہیں۔کمار نے کہاکہ ”گروگرام دفتر کو جانے کے بجائے وہ کسی اور مقام پر گئے اور ساتھ میں شراب نوشی کی۔
ایک جانکار نے مجھے 11:50کے قریب بتایا کہ کار میں سر پر زخمی حالت میں میرے والد نیم بیہوشی کے عالم میں پڑے ہیں۔
میں فوری وہاں پر گیا او ردیکھا کہ ان کے سر میں گولی لگی ہے“۔کمار نے الزام لگایا کہ”میں سخت شبہ ہے کہ پھوگاٹ ہی میرے والد کی قاتل ہے“۔
درایں اثناء گروگرام پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ302کے تحت راجندر پارک پولیس اسٹیشن میں ایک ایف ائی آر درج کرنے کے بعد معاملے کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔
پی آر او گروگرام پولیس سبھاش بوکان نے کہاکہ ”ابتداء میں ہم پھوگاٹ کی تلاش کررہے ہیں جو فی الحال مفرور ہے۔
وہ متوفی کے بیٹے اور حالات سے حاصل شواہد کی بناء پرہمارے کے دائرے میں ہے