خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی پر ارنب گوسوامی کے خلاف ایک او رایف ائی آر درج

,

   

مذکورہ پولیس نے گوسوامی کی بیوی اور بیٹے پر بھی ائی پی سی کی دفعہ353کے تحت پولیس عہدیداروں کو ان کا کام کرنے سے روکنے کے پیش نظر مقدمہ درج کیا ہے

ممبئی۔ٹیلی ویژ ن ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف جمعرات کی صبح ممبئی میں ان کے گھر پہنچنے والے پولیس ٹیم کی ایک خاتون عہدیدار کے خلاف مبینہ بدسلوکی کی ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

ائی پی سی کی دفعہ353(ایک سرکاری عہدیدار کو اس کے فرائض انجام دینے سے روکنا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرنا)‘504(امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش کرنا او رجان بوجھ کر تذلیل کرنا)‘ اس کے علاوہ506(مجرمانہ منشا)کے تحت ایف ائی آر درج کی گئی ہے

۔مذکورہ پولیس نے گوسوامی کی بیوی اور بیٹے پر بھی ائی پی سی کی دفعہ353کے تحت پولیس عہدیداروں کو ان کا کام کرنے سے روکنے کے پیش نظر مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں دو نامعلوم افراد ایک مرد او رایک عورت پر بھی مقدمہ درج کیاگیاہے

جمعرات کی صبح ممبئی پولیس نے ایک 53سالہ انٹریر ڈائزنر کو خودکشی کرنے پر مجبور کرنے کے ایک معاملے میں ارنب کو گرفتار کرلیاہے۔ انہیں رائے گڑھ پولیس اسٹیشن لے جایاگیاہے۔ اس سے قبل شواہد کی کمی کے سبب کیس بند کردیاگیاتھا جس کو دوبارہ کھولا گیاہے۔

وژوال میڈیا کی جانب سے شیئر کئے گئے ویڈیوز کے بموجب مذکورہ پولیس کے جوان گوسوامی کے مکان میں داخل ہوتے ہیں اور ایک جھڑپ کے بعد انہیں تحویل میں لے لیتے ہیں۔

گوسوامی نے دعوی کیاہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔تاہم تازہ ایف ائی آر کے بموجب ممبئی پولیس نے جو درج کیاہے‘ ایک پولیس اہلکار ج کا نام سجاتا تاویڈے ہیں نے دعوی کیاہ کہ صبح گرفتاری کے دوران گوسوامی نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

جہاں تک گوسوامی کی بیوی کا معاملہ ہے‘ پولیس کا دعوی ہے کہ انہوں نے گوسوامی کی گرفتاری میں رکاوٹیں پیدا کی تھیں۔ اس کیس میں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔