خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر ہوم گارڈ معطل: کمشنر پولیس

   

حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے ٹریفک ونگ سے وابستہ ایک ہوم گارڈ کو معطل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوم گارڈ وینکٹیش نے چند دن قبل ایک خاتون ڈاکٹر کو روک کر گاڑی کے دستاویزات طلب کئے اور بعد ازاں اس کا فون نمبر حاصل کرتے ہوئے اسے مبینہ طور پر مسلسل مسیجس روانہ کررہا تھا۔ خاتون ڈاکٹر نے ہاک آئی اپلیکیشن کے ذریعہ پولیس کمشنر کو اس حرکت سے واقف کرایا جس پر پولیس کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انجنی کمار نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعہ بتایا کہ پولیس عملے کی جانب سے کسی بھی قسم کی بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔