خاتون کا دو بچوں کے ساتھ اقدام خودکشی ، بچے فوت ماں زیرعلاج

   

حیدرآباد ۔ 20مئی ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ شاہ میر پیٹ میں ایک خاتون نے اپنے دو کمسن بچوں کو زہر دینے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ تاہم خاتون بچ گئی جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق شوہر سے جھگڑوں اور مارپیٹ سے تنگ آکر خاتون پریتی نے انتہائی اقدام کیا ۔ پریتی مجید پور علاقہ کے ساکن گوپی ناتھ کی بیوی تھی ، دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور گوپی اس کی بیوی کو مبینہ طور پر مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ اس بات سے تنگ آکر خاتون نے اس کے دو بچوں 4سالہ گورو اور 3سالہ کوشک کو زہریلی دوا دے کر ان کا قتل کردیا اور خود زہریلی دوا استعمال کرلی ۔ جب گوپی ناتھ اپنے گھر پہنچا تو بیوی بچے کو بے ہوشی کے عالم میں دیکھ کر ہاسپٹل منتقل کیا جہاں بچے فوت ہوگئے اور بیوی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ پولیس شاہ میر پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔