خاتون کو ہراساں کرنے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

   

حیدرآباد : خاتون کو تنگ کر نے اور اسے قابل اعتراض پیاماتبھیجنے والے ایک پولیس کانسٹبل کو بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پی ویرا بابو نے چند دن قبل ایک خاتون سے سری رام نگر کالونی تا چیف منسٹر کیمپ آفس تک کار میں لفٹ لی ۔ کانسٹبل نے خاتون کا مو بائیل نمبر حاصل کر لیا تھا۔ ویرا بابو خاتون کو فون پر قابل اعتراض مواد بھی بھیج رہا تھا جس کے نتیجہ میں خاتون نے کانسٹبل کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس سے شکایت کی تھی۔ پولیس نے تعزیرات ہند کے دفعہ 354 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ خواتین سے بد سلوکی کرنے والے کسی شخص کو بخشا نہیں جائیگا،چاہے وہ پولیس ملازم کیوں نہ ہو۔