خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس، فلم ڈائرکٹر کو سزا

   

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد کی اسپیشل میٹرو پولیٹن کورٹ نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں فلم کے معاون ڈائرکٹر کو 7 دن کی سزا سنائی۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ پی وینکٹا سائی بابا ساکن راجندر نگر جس کا تعلق ضلع گنٹور سے ہے، ایک خاتون کو قابل اعتراض اور فحش مواد سوشل میڈیا پر بھیج رہا تھا۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی شی ٹیم نے اُسے گرفتار کرکے گیارہویں اسپیشل میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا جہاں پر عدالت نے 7 دن کی سزا اور 550 جرمانہ عائد کیا۔