مقامی لوگوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے عمان نے اونچی اور درمیانی عہدوں پرملازمت کررہے خارجیوں کے لئے ایک نئی ورک پرمٹ فیس کا اعلان کیاہے‘ جس میں ٹکینکل اور ماہر پیشہ وار بھی شامل ہیں
عمان۔سلطنت کے وزرات لیبر کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق نئے کاروباریوں پر بھی اس فیس کا اطلاق عمل میں ائے گا‘ مذکورہ ٹائمز آ ف عمان نے یہ خبر دی ہے۔
یہ بھی اطلاع ہے کہ پہلے جمع کی گئی درخواستوں پر بھی فیصلے کا اطلاق ہوگاجس میں ملازمت فراہم کرنے والوں نے نئے فیس کے اعلان سے قبل اپنی ادائیگی مکمل نہیں کی ہے
عمانیت‘ سعودیت
پچھلے کچھ سالوں سے عمان او ر مشرقی وسطی کے دیگر ممالک بشمول کویت‘ سعودی عربیہ کی جانب سے مسلسل اپنے شہریوں کے روزگار بڑھانے کی کوششیں غیر ملکیوں کی خدمات کو درکنار کرتے ہوئے کی جارہی ہیں۔
اپنی عمانیت کی پالیسی کو مسلسل عمان آگے بڑھا رہا ہے۔ حال ہی میں اس ملک نے مقامی لوگوں کے لئے ملازمتوں میں تحفظات کو بڑھاوا دیاہے۔
مذکورہ مملکت سعودی عربیہ بھی اپنے سعودیت کی منشاء کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔ حال ہی میں اس نے ائیر ٹرانسپورٹ او رکسٹسم کلیئرنس شعبہ میں سعودی پیشہ واروں کی بھرتی کا فیصلہ کیاہے۔
قبل ازیں کویت نے ایک بل کو منظوری دی تھی جس کے مطابق غیرملکیوں کے تناسب کو 70سے 30فیصد تک گھٹا دیاگیاہے۔
مشرقی وسطی کے ممالک کی جانب سیاس طرح کی کوششیں ایشیائی ممالک کے غیر ملکی بالخصوص ہندوستان‘ پاکستان او ربنگلہ دیش کے لوگوں کے لئے ملازمت کے موقع کم کردے گا۔ حالانکہ اس قسم کی پہل کو سیاسی حمایت حاصل ہے مگر کاروباری اس کی مخالفت کررہے ہیں۔