خاندانی بچوں کی توہین ، ہریش راؤ کا بی جے پی کو انتباہ

   

کے ٹی آر کے فرزند ہمانشو کے خلاف یوٹیوب چینل پر توہین آمیز پول کی مذمت
حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیرفینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے خاندان کے بچوں کو سیاست میں گھسیٹنے کے خلاف بی جے پی کے قائدین کو انتباہ دیتے ہوئے اپنا برتاؤ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بی جے پی چیف منسٹر کے سی آر اور ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنگ کے ٹی آر کا سیاسی طور پر مقابلہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور کے ٹی آر کے فرزند ہمانشو پر حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے تین مارملنا نے اپنے یوٹیوب چینل میں توہین آمیز پول پیش کیا جس پر ہریش راؤ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکمران ٹی آر ایس سے سیاسی طور پر مقابلہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ نچلی سیاست پر اتر آتے ہوئے خاندان کے بچوں کے بچوں کی توہین کررہی ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ہم بھی اس کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں مگر ہماری تہذیب و تربیت ہمیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دیتی۔ ہماری خاموشی اور صبر کو بی جے پی کمزوری سمجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ ٹی آر ایس کی تاریخ کا پہلے بی جے پی کے قائدین جائزہ لیں پھر پہاڑ سے ٹکرانے کی جرأت کریں۔ ٹی آر ایس نے مختصر عرصہ میں بڑی بڑی سیاسی طاقتوں کو جھکاتے ہوئے علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کیا ہے۔ن