خاندانی لوگ ذات۔پات میں الجھا کر اترپردیش کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں:مودی

   

وزیر اعظم مودی نے آج یہاں اپوزیشن پر ذات پات میں الجھا کر ریاست کو غریب سے غریب تر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عوام کو انتباہ دیا کہ وہ ان خاندانی لوگوں سے محتاط رہیں۔انہوں نے کہا پوروانچل کو ذات پات میں الجھا کر یہ خاندانی لوگ خود یوپی کی ترقی کوروکنا چاہتے ہیں لیکن یوپی کے مستقبل اور ملک کی مضبوطی کے لئے ہمیں آپ کا ’آشیرواد‘چاہئے۔ مہاراج گنج میں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج جب پورا یوپی ترقی کے راستے پر گامز ن ہے تو ان خاندانی لوگوں کو نیند حرام ہو گئی ہے ان کو برا لگتا ہے کہ پوروانچل کیسے آگے بڑھ رہا ہے۔پوروانچل کو ذات پات میں الجھا کر یہ خاندانی لوگ خود یوپی کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔ ان خاندانی لوگوں سے محتاط رہنا ہے