خانگی اسکول ٹیچر کی ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   

حیدرآباد۔/30نومبر، ( سیاست نیوز) ایک خانگی اسکول ٹیچر نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 42 سالہ پلوی جو منی کونڈہ علاقہ کے ساکن کشور کی بیوی تھی اس خاتون نے حفیظ پیٹ اور چندا نگر ریلوے لائن کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس کے مطابق پلوی خانگی اسکول کی ٹیچر تھی اور گذشتہ چھ ماہ سے خاتون کی دماغی حالت بگڑ گئی تھی۔ ریلوے پولیس سمجھتی ہے کہ دماغی حالت خراب ہونے کے سبب دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے انتہائی اقدام کیا۔ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع