خانگی لیب میں بھی ہوگا کرونا کی جانچ۔ لال قلعہ‘ تاج محل‘ قطب مینار‘ سب بند۔ ممبئی میں لوکل اور بازار بند کرنے پر غور

,

   

نئی دہلی۔کرونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے مرکز حکومت نے پرائیوٹ لیب کو بھی اس بیماری کی جانچ کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خانگی لیب سے یہ جانچ مفت میں کرانے اور وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے گھر سے نمونے حاصل کرنے کی گذارش کی گئی ہے۔

ابھی حکومت یہ جانچ مفت میں کررہی ہے۔ پہلی جانچ کے 1500جبکہ دوسری جانچ پر 3000روپئے لگتے ہیں۔

فارما کمپنی وائیکون کے بانی کرن ماجومدار شاہ ے کہا کہ حکموت کو جانچ میں سی ایس آر فنڈ کے استعمال کی اجازت دینے چاہئے۔

معاشی درالحکومت ممبئی میں بازار اورلوکل ٹرین بند کرنے پرغور ہورہا ہے۔ چیف منسٹرادھو ٹھاکرے نے کہا کہ عوام غیر ضروری کے گھر کے باہر نانکلے‘ ورنہ سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

پونے کی طرح ممبئی میں بھی دوکاندار ضروری سامان کی دوکان کو چھوڑ کر دیگر دوکانوں کو بند کرنے کا سونچیں۔مرکزی حکومت کے ادارے ائی سی ایم آر نے خانگی لیب کے بارے میں گائیڈ لائنس جاری کی ہے۔

جس کے تحت خانگی لیاب میں جانچ کر سکیں گے‘ جہاں ماہرڈاکٹرس‘ پیتھالوجی لیپ کا تجربے کار عملہ موجود رہے او رجانچ کی کیٹس بھی دستیاب رہے۔

ہر جانچ اور اس کے نتائج کی جانکاری حکومت او رائی سی ایم کودینا ہوگا اور ریکارڈ رکھنا ہوگا۔مصدقہ 60لیپ کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔ملک میں جانچ کے کیٹس کی کمی نہیں ہے۔

ورلڈ ہلت آرگنائزیشن نے جتایا ہے کہ ہندوستان میں ایک انسان سے دوسرے انسان میں یہ وباء تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔حکومت نے اس کومسترد کیاہے۔

حکومت نے کہاکہ ملک بھر میں 54ہزار لوگوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔