خانہ پور میں بی آر ایس کا انتخابی جلسہ

   

ٹی ہریش راؤ کا خطاب، جانسن نائک کو ووٹ دینے کی اپیل
نرمل ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی خانہ پور بھارتی راشٹریہ سمیتی امیدوار راٹھوڑ بوکیہ جانسن نایک کی انتخابی تشہیر کے لیے آج ریاستی وزیر صحت ہرش راؤ نے اوٹنور مستقر کا دورہ کیا اور جلسہ عام سے خطاب کیا ، اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جانسن نایک کو چندرا شیکھر راؤ نے حلقہ خانہ پور سے امیدوار بنایا ہے ، اور جانسن نایک کے تعلقاتِ کلوا کنٹہ تا رک راما راؤ سے بھی بہت زیادہ اچھے ہیں ، کے ٹی آر اور جانسن نایک دونوں ہم جماعت ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے ، اسطرح اگر جانسن نایک کو کامیاب کرینگے تو حلقہ اسمبلی خانہ پور میں ترقیاتی کاموں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا ، اور عوام کو زیادہ سے زیادہ حکومتی اسکیمات حاصل ہونے میں سہولت ہو گی۔ موجودہ حکومتی اسکیمات مکمل عوام کے فائدے حاصل کرنے کی ہے ،اس موقع پر ،ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی ، سابق رکن پارلیمنٹ گوڈیم نگیش ، متحدہ ضلع عادل آباد MLC ڈینڈے ویٹل ، ضلع پریشد چیرمین جناردھن راٹھوڑ ، اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔