خان سرکی مشکلات میں اضافہ کا اندیشہ، پولیس نے تیارکی کیس ڈائری
پٹنہ ۔28 ؍جون ( ایجنسیز )خان گلوبل اسٹڈیزاورگیان بندوکوچنگ سنٹرکے درمیان تنازعہ کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔ اس درمیان پولیس نے کیس ڈائری تیارکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جوکیس ڈائری تیارہوئی ہے اس سے خان سریعنی فیصل خان کافی زیادہ پریشانی میں پڑسکتے ہیں اور ان کی مشکلات میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ پولیس نے اپنی کیس ڈائری میں ہتھیارویریفکیشن میں بڑا انکشاف کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جس ہتھیارسے فائرنگ ہوئی اس کے پرمٹ پراب سوال اٹھے ہیں۔ کیس ڈائری میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خان سرکے باڈی گارڈ تالیبرسنگھ کا ہتھیاربہارمیں ایک ویلڈ پرمٹ کے بغیرہتھیارہونے کا دعویٰ کیس ڈائری میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دوسرے باڈی گارڈ پردیپ کمارکے ہتھیارکے استعمال پربھی پولیس نے اعتراض ظاہرکیا ہے۔ اپ ڈیٹیڈ کیس ڈائری میں پولیس نے دونوں ہتھیاروں کے حوالے سے کئی اہم نکات نوٹ کیے ہیں۔فیصل خان اوران کے گارڈ معاملہ پر30 جون کواگلی سماعت ہوگی اوراس معاملے میں عدالت اہم فیصلہ لے سکتی ہے۔ خان کوچنگ سنٹرپر ہوئے پتھرأو کے بعد گیان بندوکے فاونڈرروشن آنند کوپولیس نے گرفتارکرکے جیل بھیج دیا تھا تووہیں خان سرکواس معاملے میں ضمانت ملی تھی اوران کی گرفتاری پربھی عدالت نے روک لگا دی تھی۔ اس معاملے میں خان سرعرف فیصل خان کے دوگارڈزکی گرفتاری ہوئی تھی۔ دونوں گارڈ کی گرفتاری وائرل ویڈیوکی بنیاد پرکی گئی ہیںجس میں وہ فائرنگ کرتے ہوئے نظرآئے تھے۔ اب اس بات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ 30 جون کو ہونے والی سماعت کے بعد فیصل خان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔پٹنہ میں پیش آئے خان سر کوچنگ سنٹر کے قریب فائرنگ واقعہ کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد حکومت نے کوچنگ سنٹرس سے متعلق نئے رہنمایانہ خطوط کو وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔