خبریں پڑھتے ہوئے خاتون اینکر بیہوش ہوگئی

   

کولکتہ : نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات کے دوران بے ہوش ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دور درشن، مغربی بنگال سے وابستہ لوپا مْدرا سِنہا نے فیس بک پر اپنی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا ہے۔ مغربی بنگال میں پریشان کن ہیٹ ویو کے دوران چینل پر لائیو خبریں پڑھتے ہوئے لوپا مْدرا سِنہا اچانک بے ہوش ہوگئی۔ اْس نے کہا مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا اور اب آنکھوں کے سامنے اندھیرا ہے۔ یہ کہتے ہوئے وہ کرسی پر پیچھے کی طرف ڈھلک گئی۔فیس بک پر ایک ویڈیو میں لوپا مْدرا نے کہا میں عام طور پر پانی کی بوتل ساتھ رکھ کر خبریں نہیں پڑھتی۔ بالعموم اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ گزشتہ روز میں تھوڑی دیر سے کچھ کمزوری سی محسوس کر رہی تھی۔ میں نے سوچا کچھ نہیں ہوگا، میں بلیٹن مکمل کرلوں گی مگر اس دوران میرا بلڈ پریشر گرگیا۔ اور پھر میں بے ہوش ہوگئی۔