خدارا خاندان کو خطرے میں نہ ڈالو

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سڑک حادثات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ کئی لوگ زندگیوں سے محروم ہورہے ہیں کئی حادثات کی وجہ سے اپاہیج ہو کر دوسروں کے سہارے کے لیے مجبور ہورہے ہیں ۔ حکومت اور پولیس کی جانب سے تیز رفتار گاڑی چلانے کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ۔ دو پہیوں کی گاڑی چلانے کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ۔ دو پہیوں کی گاڑی پر دو سے زیادہ افراد کے بیٹھنے پر پابندی ہے ساتھ ہی ہیلمٹ لگانے کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ لیکن عوام ٹریفک قواعد کی نہ صرف خلاف ورزی کررہے ہیں بلکہ بیوی بچوں کو گاڑی چلاتے ہوئے سارے خاندان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ ضلع کرنول کے ڈون شہر میں دیکھنے کو ملا ہے ۔ ایک شخص اپنی ٹو وہیلر گاڑی پر ایک خاتون اور چار بچوں کو بیٹھا کر سوار کررہا ہے ۔ یہ تصویر اس کا ثبوت ہے ۔ اگر اتفاق سے کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا ۔ صرف حکومت اور پولیس ہی سب کچھ نہیں کرسکتی عوام کو بھی اپنی اور اپنے ارکان خاندان کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔۔ ن