خراب قرضے معاف کردینے پر پرینکا نے حکومت کو نشانہ بنایا

   

نئی دہلی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے آج نریندر مودی حکومت کو ایسی میڈیا رپورٹس کے تناظر میں نشانہ بنایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے زاید از 76 ہزار کروڑ روپئے کے خراب قرضے معاف کردیئے، اور استفسار کیاکہ یہ رقم کس نے لی ہے۔ 220 ڈیفالٹرس کے قرضے معاف ہوئے ہیں۔