خطرہ پر مشتمل ایپل کا اطلاع اسدالدین اویسی او ردیگر اراکین پارلیمنٹ کو ہوئی موصول

,

   

جن دیگر اراکین پارلیمنٹ کویہ اطلاع ملی ہے ان میں ششی تھرور‘ مہوا موترا اور پون کھیرا شامل ہیں۔
حیدرآباد۔حیدرآباد ایم پی اور اے ائی ایم ائی صدر اسدالدین اویسی اور دیگر اپوزیشن قائدین نے الزام لگایاہے کہ ان کے فونوں ہیک کیاجارہا ہے۔ انہوں نے ایپل تھریڈ نوٹیفکیشن کے اسکرین شارٹس بھی شیئر کئے ہیں۔

انتباہ پر مشتمل اسکرین شارٹس شیئر کرتے ہوئے اویسی نے لکھاکہ ”پچھلی رات کوایپل تھرڈ نوٹیفکیشن یہ موصول ہوا کہ میرے فون کونشانہ بنایاجارہا ہے۔ پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں صاف چھپتے بھی سامنے آتے بھی نہیں“۔

https://x.com/asadowaisi/status/1719232187894317419?s=20

دیگر اراکین پارلیمنٹ جنھیں فونوں پر وارننگ موصول ہوئی ہے
کانگریس لیڈر ششی تھرور نے ایکس پر پوسٹ کیا اور کہاکہ ”ایک ایپل ائی ڈی سے وصول ہوا ہے‘ تھریڈ نوٹیفکیشن ا‘ جس کی میں نے جانچ کی۔جس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

میرے جیسے ٹیکس ادا کرنے والوں کے خرچ پر بے روزگاروں کومصروف رکھنے پر خوشی ہوئی! اس سے زیادہ کچھ کرنا اہم نہیں ہے؟“

https://x.com/ShashiTharoor/status/1719226802609307839?s=20

ایک او رکانگریس لیڈر اور پارٹی ترجمان پون کھیرا یہ وارننگ کا اسکرین شارٹ ایکس پر شیئر کیااورکہاکہ ”ڈیر مودی سرکاری‘ آپ یہ کیوں کررہے ہیں؟“۔

https://x.com/Pawankhera/status/1719211780637954507?s=20

ٹی ایم سی لیڈر مہوا موترا نے بھی مبینہ طور پر کہاکہ ایپل سے انہیں خطرہ کا اعلامیہ ملا ہے۔

انہوں نے اسکرین شارٹ شیئر کیا اورلکھا کہ ’ایپل وارننگ کی جانب سے مسیج اور ای میل مجھے موصول ہوا ہے حکومت میرا فون او رای میل ہیک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایچ ایم او انڈیاکچھ کو زندگی بخشیں۔ اڈانی اورپی ایم او کے غنڈوں پررحم آتا ہے‘ آپ کے خوف پر مجھے ترس آتا ہے“۔

https://x.com/MahuaMoitra/status/1719202978530570708?s=20

ایپل تھریڈ نوٹیفکیشن
ایپل کی ویب سائیڈ سپورٹ پیچ کے مطابق‘ ایپل کے خطرے کی اطلاعات ان صارفین کو مطلع کرنے کے لئے بنائی گئی ہے جنھیں حکومت کی زیر نگرانی نشانہ بنایاجارہا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو محض ان کی شناخت‘ پہچان او رکام کی وجہہ سے نشانہ بنایاجاتا ہے۔ سائبر جرائم انجام دینے والوں سے ہٹ کر سرکاری نگرانی میں حملہ آور بہت کم تعداد میں مخصوص افراد اوران کے آلات کو نشانہ بنانے کے لئے غیرمعمولی وسائل کااستعمال کرتے ہیں جس کی وجہہ سے ان حملوں کا پتہ لگانا اور انہیں روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔