خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیلئے عُمانی وزیر خارجہ کی ایران آمد

   

دبئی ۔27 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) سلطنت عُمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی آج ہفتے کے روز تہران پہنچ گئے۔ اس دورے میں وہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور دیگر عہدے داران سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے میں جاری حالیہ علاقائی پیش رفت پر بات چیت ہو گی۔عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے 22 جولائی کو ایک اعلان میں بتایا تھا کہ سلطنت عمان کے ایک سینئر عہدیدار ہفتے کے روز ایران کا دورہ کریں گے۔ایجنسی کا کہنا تھا کہ امور خارجہ کے ذمے دار وزیر یوسف بن علوی خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے ایران جائیں گے۔