عینی شاہدین کے مطابق آدھے گھنے تک جاری رہنے والے تقریب کے دوران گرجاگھر کو بند کردیاگیاتھا
لندن۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی منگیتر کیری سائمنڈس نے ایک خفیہ تقریب میں رشتہ ازدواج میں بند گئے ہیں‘ اس بات کی جانکاری ہفتہ کے روز دی سن نیوم پیپر نے دی ہے۔
اس سے قبل شادی 30جولائی2020کو ہونے والی تھی۔ اس نیوز میگزین کے مطابق یہ تقریب ویسٹ منسٹر کے گرجا گھر میں منعقد ہوئی جس میں 30مہمانوں نے شرکت کی جس میں جوڑے کا بیٹا ویل فریڈ بھی شامل تھا جو29اپریل2020کو پیدا ہوا ہے۔
دولہا دولہن کلاسیکل موسیقی پر چلتے ہوئے نیچے اترے اور منتر پڑھے جانے کے بعد ایک دوسرے کو بوسہ لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آدھے گھنے تک جاری رہنے والے تقریب کے دوران گرجاگھر کو بند کردیاگیاتھا۔
مذکورہ اخبار کے گرجا گھر کے ایک ملازم کے حوالے سے بتایاکہ وہ ”مسروردیکھائی دے رہے تھے“۔
وزیراعظم کے لئے یہ تیسری جبکہ کیریا سائمنڈس کے لئے یہ پہلی شادی ہے۔