خلائی پروگرام کی توسیع

   

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے چہارشنبہ کو چندریان4مشن سے متعلق 2104.06 کروڑ روپے کی تجاویز کو منظوری دی۔ تین سال میں مکمل ہونے والا یہ مشن 2040 تک چاند کی سطح پر ہندوستانی مشن کو اتارنے اوراسے بحفاظت زمین پر واپس آنے کیلئے بنیادی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو حاصل کرنے کی بڑھتی ٹیکنالوجی تسلسل کا حصہ ہے۔ وینس آربیٹر مشن اور نیکسٹ جنریشن لانچ وہیکل کی ترقی اور گگنیان پروگرام کیلئے بھی بجٹ کو بڑھاکر 20193 کروڑ روپے کردیاگیا ہے۔