خلیجِ بنگال میں سمندری طوفان ’آسانی‘ کا اندیشہ

   

نئی دہلی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقیِ خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’آسانی‘ بننے کا امکان ہے۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والے طوفان کو آسانی کا نام دیا جائے گا۔ آسانی کا نام سری لنکا کا تجویز کردہ ہے، جس کے معنی غصے کے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی خلیجِ بنگال میں ہوا کا کم دباؤ ہے، جو مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ 8 مئی کو ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، یہ طوفان شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔ 10 مئی کو یہ طوفان آندھرا پردیش، اڈیشہ اور ملحقہ علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔