عمان : خلیج تعاون کونسل چیمبرز کی فیڈریشن، خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹریٹ جنرل اور اردن چیمبر آف کامرس کے تعاون سے27 ستمبر کو عمان میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔عرب نیوز کے مطابق خلیج اردن کمیونیکیشن فورم کے تیسرے ایڈیشن کے طور پر منعقد کی جانے والی یہ تقریب ‘معاشی اور سرمایہ کاری کے تعاون کے نئے پہلو’ کی زیرعنوان ہو گی۔اردن کے دارالحکومت عمان میں ہونے والی اس دو روزہ تقریب کا مقصد جی سی سی کے رکن ممالک اور اردن کے درمیان تاریخی تعلقات کو بڑھانا ہے۔