خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت سے متعلق شعور بیداری مہم

   

سرپورٹاؤن ۔ 15ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپورٹاؤن ضلع پرشد ہائی سکول میں آج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیتیکا پنت آئی پی ایس اور ڈی ایس پی محمد وحید الدین کاغذ نگر کے ہدایت کے مطابق شی ٹیم انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر سنیتا نے اپنے ہمراہ شی ٹیم کے ذمہ داران سرینواس، رما دیوی اور انچارج ہیڈ ماسٹر رمنا کے ساتھ مل کر ضلع پرشد ہائی سکول میں زیر تعلیم تلگو میڈیم اوراردو میڈیم طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس آن لائن کے زمانے میں ہر ایک خاتون اور لڑکیوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، اس لیے ریاستی حکومت اور خصوصی طور پر محکمہ پولیس کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر ہونے والے ظلم و تشدد سے حفاظت کے لیے شی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے سوشیل میڈیا کے استعمال سے احتیاط کرنے کا مشورہ دیا اور سائبر جرائم اور گھریلو تشدد کا اندیشہ ہونے پر شی ٹیم کے علاوہ ڈائل نمبر 100 اور 112 نمبر پر ڈائل کرتے ہوئے اپنے آپ کی حفاظت کرنے کا طلبہ و طالبات کو مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد اسکول اسٹاف اور لڑکیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔