خواتین اور نوجوان لڑکیوں پر مظالم، یو پی حکومت پر کانگریس کی تنقید

   

نئی دہلی ۔ /23 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج یو پی کی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ۔ یو پی میں جنگل راج چل رہا ہے ۔ جہاں لا اینڈ آرڈر بھی بری طرح تباہ ہے ۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے الزام عائد کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے خلاف مظالم میں شدید اضافہ ہورہا ہے ۔