عام خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش : ضلع ایس پی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس ملازمین کی جانب سے پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دینے کا آغاز ہوا ۔ ضلع نرمل میں یوم خواتین کے سلسلہ میں خواتین میں مزید خود اعتمادی اور ان کی حفاظت کو مزید موثر بنانے کے لیے یہ اقدام کا آغاز کیا گیا ۔ یوم خواتین کے موقع پر ’ پولیس اکا ‘ کے نام سے پروگرام شروع کیا گیا ۔ ضلع ایس پی جانکی شرمیلا نے کہا کہ ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں پٹرولنگ ڈیوٹی کے لیے دو خواتین کو تعینات کیا گیا جس سے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ خواتین ملازمین کو بھی ڈائیل 100 پر کال آتے ہی اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ ہمارے اس اقدام سے خواتین میں بھی بھروسہ پیدا ہوگا اور ان کی ہمت افزائی بھی ہوگی ۔ ہماری اس کوششوں سے خواتین ملازمین اور عام خواتین میں بھی ہمت پیدا ہوگی اور خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کریں گے ۔۔ ش