خواتین کا قتل کرنے والا مجرم گرفتارتانڈور پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تانڈور پولیس نے ایک اہم کارروائی میں خواتین کا قتل کرنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون کی گمشدگی کی تحقیقات کے دوران پولیس نے کشٹاایا کو حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ کے بعد پولیس خود حیرت کا شکار ہوگئی ۔ پولیس کو دئیے گئے اپنے بیان میں کشٹاایا نے سنسنی خیز انکشاف کیا اور 7 خواتین کا قتل کرنے کا انکشاف کیا ۔ پولیس نے کشٹاایا کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کا آغاز کردیا ۔ 29 نومبر کو ایک خاتون کی گمشدگی کی شکایت پر تانڈور پولیس تحقیقات کو انجام دے رہی تھی اس دوران سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ حاصل مواد کی بنیاد پر کشٹاایا کو حراست میں لیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ لیبر اڈے سے خاتون مزدوروں کو حاصل کرنے کے بعد انہیں ملازمت کا جھانسہ دیا کرتا تھا اور انہیں سنسان علاقہ میں منتقل کرنے کے بعد ان کا قتل کر کے زیورات لوٹ لیا کرتا تھا ۔ تانڈور پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔۔ ع