خواتین کیلئے بالی ووڈ میں مثبت تبدیلی آگئی: مہیما چودھری

   

ممبئی ۔ ہندوستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہیما چودھری کا مانناہے کہ ماضی میں بالی ووڈ میں صرف کنواری لڑکیاں ہی کامیاب کیریئر بناسکتی تھیں لیکن اب شادی شد خواتین بھی کامیاب اداکارائیں ہیں۔انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں شادی کرتے ہی خواتین اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے، یہ وقت کے ساتھ بالی ووڈ میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں اداکارائیں اپنے بچوں کو سامنے نہیں لاتی تھیں کہ اس سے اُن کی عمر کا پتا چل جاتا تھا۔1997 میں ریلیز ہونے والی پردیس سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی مہیما چودھری نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اب خواتین کو عزت دی جاتی ہے اور برابر کا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اب لوگ الگ الگ طرح کے کردار میں شادی شدہ اور بچوں والی خواتین فنکاروں کو قبول کر رہے ہیں۔