حیدرآباد3 جنوری(یواین آئی)وزیر پنچایت راج ای دیاکرراو نے کہا کہ تلنگانہ حکومت سماجی جہد کارساوتری بائی پھولے کے مطابق خواتین کیلئے کئی پروگرام شروع کریگی۔ انہوںنے ساوتری بائی پھولے کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تعلیم کے ذریعہ خواتین کی ترقی ہوگی۔مسٹر راو نے یاد دلایا کہ ساوتری بائی پھولے نے پہلی خاتون ٹیچر کے طور پر تعلیم فراہم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ساوتری بائی نے لڑکیوں کا پہلا اسکول شروع کیا اور دلت خواتین کی بہتری کیلئے کام کیا۔انہوں نے کہاکہ کے سی آر لڑکیوں کی تعلیمان کی بہبود کے ساتھ بنانے کئی اسکیمات متعارف کرچکے ہیں۔