خواتین کی الیکٹرک 3 وہیلرس ریالی ،’ شی آٹو ‘ کی شہر میں آمد

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : خواتین کی الیکٹرک 3 وہیلر ریالی جو ہندوستان میں پہلی مرتبہ کنیا کماری تا کشمیر نکالی جارہی ہے ، آٹھ دن میں زائد از 1000 کلو میٹر کا فاصلہ طئے کرنے کے بعد حیدرآباد پہنچی ۔ آٹو والی / شی آٹو نام کی اس ریالی کے شہر پہنچنے پر منعقدہ ایک ایونٹ میں ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقی ڈی انسویا نے شرکت کی ۔ شی آٹو ریالی میں 8 ممبر کریو ہے جو الیکٹرک 3 وہیلرس ، ایک الیکٹرک موٹر سائیکل اور ایک الیکٹرک ایس یو وی چلاتے ہوئے 30 دن میں 3333 کلو میٹر کا فاصلہ طئے کرنے کے مشن پر ہے ۔ کنیا کماری ، مدورائی ، بنگلورو ، حیدرآباد ، ناگپور ، اندور ، جئے پور ، دہلی سے گذرتے ہوئے آفر میں کشمیر میں اختتام پذیر ہونے والی اس ریالی کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کی اہمیت و افادیت اور الیکٹرک 3 وہیلرس کس طرح خواتین کو روزگار کا موقع فراہم کرسکتی ہیں اس بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔۔