خواتین کے تحفظ یقینی بنانے کا ہمیں دوبارہ عزم کرنا چاہیے:صدر جمھوریہ

   

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز ملک بھر کے شہریوں سے کہا کہ وہ خواتین کے تحفظ اور احترام کو یقینی بنانے کا دوبارہ عہد کریں تاکہ وہ اپنی خواہش کے مطابق بلا روک ٹوک آگے بڑھیں۔

صدر جمھوریہ نے 8 مارچ کے دن منائے جانے والے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ٹویٹ کیا کہ آئیے خواتین کے تحفظ اور احترام کو یقینی بنانے کےلیے ہم دوبارہ عہد کریں، تاکہ وہ اپنی امیدوں اور آرزووں کی تکمیل کی سمت میں اپنی خواہش کے مطابق بلا روک ٹوک آگے بڑھ سکیں۔

صدر مملکت نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ہند کی خواتین کو بھی مبارکبادیں اور نیک خواہشات پیش کیں اور کہا: “خواتین کے بین الاقوامی دن پر ہندوستان اور پوری دنیا کی خواتین کو سلام اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں،یہ دن ایک بہتر معاشرے ، قوم اور دنیا کی تعمیر میں خواتین کی کوششوں اور اہم کردار کو منانے کا ایک موقع ہے۔