خواتین کے ریزرویشن پر حکومت سے آل پارٹی میٹنگ بلانے کانگریس کا مطالبہ

   

نئی دہلی، 28 اپریل (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات مجوزہ تھے ، وہاں اب انتخابات تقریباً مکمل ہو چکے ہیں، اس لیے حکومت کو خواتین کے ریزرویشن کے نفاذ کے مسئلے پر فوری طور پر آل پارٹی میٹنگ بلانی چاہیے ۔ کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اب مختلف ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کی مہم ختم ہو چکی ہے اور لوک سبھا کی حد بندی (ڈلیمیٹیشن) کو نافذ کرنے کی حکومت کی کوشش اپوزیشن کے اتحاد کی وجہ سے ناکام ہو گئی ہے ، لہٰذا اب وزیر اعظم نریندر مودی کو خواتین کے ریزرویشن کے معاملے پر پہل کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ 2023 کو سال 2029 سے لوک سبھا کی موجودہ نشستوں کے ساتھ کس طرح نافذ کیا جا سکتا ہے ، اس پر غور و خوض کے لیے آل پارٹی میٹنگ بلائی جانی چاہیے ۔ یہ قدم ممکن، مطلوب اور ضروری ہے۔