خواتین کے مفت سفر اسکیم کا بہتر ردعمل

   

میدک /13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے احیاء کردہ پروگرام خواتین کیلئے مفت بس سرویس سفر کے آغآز کے بعد اچھا ردعمل رہا ۔ ضلع کلکٹر مید راجشری شاہ نے اپنے چیمبر میں آر ٹی سی کے عہدیدار میدک بس ڈپو سدھا کر کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں یہ بات کہی ۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ میدک ڈپو اور نرساپور میں مقامی رکن اسمبلی میدک مائنم پلی روہت نے افتتاح کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 9 ڈسمبر کو پہلے دن میدک ڈپو سے 9548 خواتین نے اپنا سفر مفت کیا ۔ 10 ڈسمبر کو 22566 اور 11 ڈسمبر کو میدک سے 40698 خواتین کیلئے زیرو ٹکٹس جاری کئے گئے ۔ اس طرح پہلے دن نرساپور ڈپو سے 3634 ، 10 ڈسمبر کو 9604 اور 11 ڈسمبر کو 13721 خواتین نے اپنا مفت سفر کیا۔