خواتین کے کھاتے میں آج ’لاڈلی بہنا یوجنا‘ کی رقم منتقل

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کل اہل خواتین کے کھاتوں میں ‘لاڈلی بہنا یوجنا’ کی رقم جمع کریں گے ۔ اس سے پہلے مسٹرچوہان نے ایکس کیا کہ 10 تاریخ دوبارہ آرہی ہے اور اس بار وہ گوالیارسے خواتین کے کھاتوں میں رقم جمع کریں گے ۔ انہوں نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد خواتین کی زندگی میں خوشیاں لانا ہے ۔ اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی کہ خواتین خوش ہوں، ان کی خوشحالی اور فلاح وبہبود ہو، ان کی زندگی خوشیوں کے ساتھ آگے بڑھے ۔


قاضی کونسل سوسائٹی کا گہلوٹ سے اظہار تشکر
جے پور: وزیر اعلی اشوک گہلوٹ کا ہفتہ کی صبح قاضی کونسل سوسائٹی راجستھان کی طرف سے مسلم کمیونٹی میں شادی کے رجسٹریشن کے لئے منسلک دستاویزات میں شہر قاضی کے ذریعہ جاری کردہ نکاح نامہ کو ویلیڈ کرائے جانے پر شکریہ ادا کیا گیا۔ سوسائٹی کے وفد نے صبح وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر گہلوت سے ملاقات کی اور اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر واحد علی اور نائب صدر ریحان عثمانی کی قیادت میں ریاست بھر سے ممبران موجود تھے ۔