خودکشی کے لئے مجبور کرنے کے معاملے میں ریپبلک ٹی وی کے ارنب گوسوامی عدالت میں پیش ہونے میں ناکام

,

   

ممبئی۔ریپبلک ٹی وی کے صحافی ارنب گوسوامی جو خودکشی پر مجبور کرنے کے ایک معاملے میں ملزم ہیں‘ جمعرات کے روز مہارشٹرا کے رائے گڑھ ضلع کی عدالت میں پیش ہونے میں ناکام ہوگئے ہیں‘ جس کی وجہہ سے استغاثہ نے ان کے خلاف ورانٹ جاری کرنے کی عدالت سے مانگ کی ہے۔

تاہم مذکورہ عدالت نے انہیں اور دیگر دو کو اس روز عدالت میں پیش ہونے سے مستثنیٰ قراردیتے ہوئے سنوائی کو ملتوی کردیا۔

علی خان پولیس نے نومبر میں مبینہ خودکشی کرنے والے اناؤ نائیک انٹریر ڈیزائنر سے متعلق کیس میں گوسوامی او ردیگر دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔ بعدازیں انہیں سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی


دی گئی چھوٹ
جمعرات کے روز جیسے ہی معاملہ علی باغ سیشن کورٹ میں پیش ہو‘ گوسوامی او ردیگر دو ملزمین فیروز شیخ او رنتیش سردا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ایک روز کی چھوٹ ان کے وکلاء نے مانگی جس کو عدالت نے منظوری دید ی ہے۔اسپیشل پبلک پراسکیوٹر پردیپ گھارت نے مضبوط جوازپیش کرتے ہوئے کہاکہ ملزمین کو شناخت کے لئے عدالت میں پیش ہونا چاہئے تھاکیونکہ عدالت میں چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد یہ پہلی سنوائی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے گوسوامی اوردیگر دو کے خلاف ورانٹ جاری کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔وہیں گھارات کی درخواست کو زیر التوا رکھتے ہوئے عدالت نے مانا ہے کیونکہ 31جنوری تک کرونا وائرس کے پیش نظر تحدیدات(حمل ونقل پر) عائد ہیں‘ اس طرح کے معاملات میں کوئی جارحانہ کاروائی نہیں کی جاسکتی ہے۔


اگلی سنوائی
مذکورہ عدالت نے 6فبروری کے روز اگلی سنوائی مقرر کی ہے۔ گھارت نے پی ٹی ائی کوبتایاکہ اس تاریخ پر ملزمین عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ”عام حالات میں اگر کوئی ملزم عدالت کی جانب سے جاری کردہ سمن پر ردعمل پیش کرنے میں ناکام ہوتا ہے یااس تاریخ پرعدالت میں پیش ہونے میں ناکام ہوتا ہے تو مذکورہ عدالت وارنٹ جاری کردیتا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ”اگر اگلی تاریخ پر بھی ملزمین عدالت میں پیش نہیں ہوتے ہیں تو غیرضمانتی وارنٹ کرجاری کردیاجاتا ہے“۔ یہ عدالتی طریقہ کار ہے۔ ائی پی سی کی دفعہ 306اور109کے تحت ان تینوں پر مقدمہ چلایاجارہا ہے۔

چارج شیٹ میں دعوی کیاگیاہے کہ نائیک نے مئی2018میں اپنے علی باغ کے گھر میں مذکورہ تین ملزمین کی کمپنیوں کی جانب سے بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر دلبرداشتہ ہوکر پہلے اپنی والدہ کا قتل کیااور پھر بعد میں خود خودکشی کرلی ہے۔

رپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف گوسوامی نے الزام لگایاہے کہ پولیس نے 2019میں بند ہوگئے معاملے کو دوبارہ کھولا ہے کیونکہ مہارشٹرا حکومت انہیں ہراساں کرنا چاہتی ہے